Sunday, October 26, 2025
 

وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے، نواز شریف کی شہباز شریف سے گفتگو

 



مسلم لیگ (ن) کے قائد و صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ  پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد و صدر نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو ہمیں زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنا ہے،  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہباز صاحب آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل