Sunday, October 26, 2025
 

کراچی، کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق

 



شہر قائد کے علاقے کورنگی سیکٹر 32-اے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں واقعے ضیا کالونی میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے، اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں چھیپا ایمبولنس کے ذریعے کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ دختر محسن کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ حمیدہ زوجہ امام الدین سمیت 2 خاتون اور ایک 7 سالہ بچی دعا دختر عامر کے ناموں سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 40 سے 50 گز کے مکان کی چھت کمزور تھی حادثہ مبینہ طور پر چھت پر وزن بڑھنے سے حادثہ پیش آیا۔ مکان میں کرایہ دار مقیم تھے، جبکہ مالک مکان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل