Loading
سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔
ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جون 2024 سے اب تک کے الیکٹرک، کے ایم سی کے لیے 2ارب 64 کروڑ روپے جمع کر چکی ہے، 29 مئی 2024 کو ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ کے ایم سی کی وصولی عارضی ہے۔ کے ایم سی کی تمام ریزولوشن کا فیصلہ اس پٹیشن میں کیا جائے گا۔ اس پٹیشن کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے۔
کے ایم سی کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمارے سینیئرز آج موجود نہیں ہیں آئندہ کی تاریخ دے دی جائے۔ عدالت نے سماعت 4 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اس ٹیکس کے خلاف مزید درخواستیں بھی دائر ہوئی ہیں اور اس درخواست کے فیصلے تک دوسری درخواستوں کے فیصلوں پر بھی عمل درآمد نہیں ہو سکتا۔ عدالت قرار دے چکی ہے کہ ٹیکس وصولی کا حتمی فیصلہ اس درخواست کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔
درخواست میں موقف تھا کہ ٹیکس کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کی خلاف ورزی ہے۔ کے ایم سی کے ذریعے ٹیکس وصولی کو نیپرا بھی خلاف قانون قرار دے چکا ہے۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ مئیر کراچی نے نا کمیٹیوں کو بریف کیا اور نہ ہی ایوان میں بحث کرائی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل