Loading
پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگیا اور عالمی سطح پر واضح ہو چکا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کسی کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔
او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ؛ 27 اکتوبر 2025 کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال ہو گئے ہیں، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت اور جائز جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی سربراہی اجلاس اور وزرائے خارجہ کی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی حمایت کرتے ہیں، جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق بشمول ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق بھارت پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے، جنرل سیکرٹریٹ او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حتمی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ جنرل سیکرٹریٹ او آئی سی کا عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
او آئی سی کا اعلامیہ بھارت کے ان جھوٹے دعوؤں پر کاری ضرب ہے جو وہ دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے کرتا رہا ہے، او آئی سی کا یہ دوٹوک مؤقف پاکستان کی سفارتی کامیابی اور کشمیری عوام کے حوصلے کی جیت ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارتی غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل