Thursday, October 30, 2025
 

پاک فوج نے یونیورسٹی آف پشاور اور ذیلی اداروں کی طالبات کےلیے ایک دن مختص کر دیا

 



پاک فوج نے یونیورسٹی آف پشاور اور اُس سے ملحقہ ذیلی اداروں کی طالبات کے لیے ایک دن خصوصی طور پے مختص کر دیا۔ ایونٹ کا مقصد طالبات کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا، طالبات نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ طالبات کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر پشاور نے طالبات کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے تفصیلی جواب بھی دیے۔ طالبات نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز، جہازوں مواصلاتی آلات  اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا، انفینٹری کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررزم شو میں طالبات نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔  طالبات نے امید سپیشل سکول کے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا اور سی ایم ایچ پشاور میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ طالبہ نے کہا کہ پاک فوج اور وطن عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پر فخر ہے، آج ہمیں پتہ چلا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کیا جاتا ہے، افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل