Thursday, November 13, 2025
 

لاہور میں گٹکا مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ

 



ایس پی سٹی کی سربراہی میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ایس ایچ او شاد باغ زاہد احمد  کی کارروائی کے دوران گٹکا تیار کر کے فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ شاد باغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ملزمان کو گٹکا سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 40 کلو لیکوئیڈ گٹکا، 25 پیکٹ چونا گٹکا تیار کرنے والے اوزار اور خام مال سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔ ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا تیار کر کے فروخت اور سپلائی کرتے تھے۔  ملزمان گٹکا کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالجبار اور حسنین شامل ہیں جن پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ گٹکا فروشی کے خلاف بڑی کارروائی  پر ایس ایچ او شاد باغ زاہد احمد اور ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔ گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل