Loading
تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک الہٰی بخش میں کھانے کا بل ادا نہ کرنے پر تلخ کلامی کے بعد ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا ملازم زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہوٹل کے ملازم رمضان نے عبیداللہ نامی گاہک سے کھانے کا بل ادا کرنے کا تقاضہ کیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ بعدازاں، ملزم عبیداللہ اپنے بھائی کے ہمراہ آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔
ملزمان کی فائرنگ سے دو گولیاں ملازم کی ٹانگ پر لگیں جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔
ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل