Thursday, November 13, 2025
 

کراچی: کباڑ کی دکان میں گرینڈر کا بلیٹ لگنے سے مزدور جاں بحق

 



اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک پل غلام محمد گوٹھ کے قریب کباڑ  کی دکان میں گرینڈر کا بلیٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھرپھاٹک پل غلام محمد گوٹھ کے قریب کباڑ کی دکان میں مبینہ طورپردھماکے سے ایک مزدورجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت گل محمد ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی۔ واقعے اطلاع ملنے پراسٹیل ٹاؤن پولیس جائے وقوع پرپہنچ گئیں ایس ایچ اواسٹیل ٹاؤن اسلم بلو نے بتایا کہ جاں بحق مزدور کباڑ کی دکان میں گرینڈرکی مدد سے گاڑی سیلف یا لوہے کی کوئی چیزکاٹنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران گرینڈرکا بلیٹ ٹوٹ کرمزدورکے بازو پرلگا جس کے باعث مزدور کا بازو کٹ گیا وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زیادہ خون بہہ جانے سے مزدور دم توڑ گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی مزدور کی لاش اس کے اہلخانہ کے حوالے کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل