Thursday, November 13, 2025
 

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی

 



سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفے میں وجوہات بیان کی ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استعفیٰ اردو میں بھی تحریر کیا ہے اور 27 ویں آئینی ترمیم کو جمہوریت پر کاری ضرب قرار دیا ہے اورکہا کہ عدلیہ کو تقسیم کرکے ملک کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے دوسرے جسٹس اطہر من اللہ نے بھی  استعفیٰ دے دیا۔ خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان آئینی عدالت کے چیف جسٹس ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل