Thursday, December 11, 2025
 

کراچی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد

 



شہر قائد میں پاپوشنگر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا، گرفتار ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر پولیس نے جمعرات کو رات گئے پاپوش نگر قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔  زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹر ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 32 سالہ کامران ولد شاجہاں کے نام سے کی گئی۔  گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی، فرار ہونے والے تین ملزمان میں سلمان عرف سلو بھی شامل ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل