Loading
بھارت میں جواں سال خوبصورت خاتون پولیس افسر نے ایک تگڑے بزنس مین کو اپنی محبت کے جال میں ایسا پھانسا جس میں وہ بے چارا اپنے کروڑوں روپوں کا نقصان کرا بیٹھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون پولیس افسر پھولن دیوی بن گئی۔
خاتون پولیس افسر نے پہلے تو بزنس مین کے ساتھ پینگیں بڑھائیں اور پھر اپنی محبت کا یقین دلا کر قیمتی زیورات اور نقدی کے ساتھ ساتھ ایک ہوٹل بھی اپنے نام کروا لیا۔
تاہم خاتون کے اچانک غائب ہونے پر بزنس مین دیپک ٹنڈن کے لیے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی اور انھوں نے تھانے میں شکایت درج کرائی۔
یہ خاتون افسر رائے پور میں ڈی ایس پی ہیں اور ان کا نام کلپنا ورما ہے۔ جن پر بزنس مین نے 2 کروڑ روپے نقد، ہیرے کی انگوٹھی، سونے کے زیورات، گاڑی اور رائے پور کا ہوٹل کا اپنے نام کروایا۔
ادھر ڈی ایس پی کلپنا ورما نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری تنازع کی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا لیکن تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل