Loading
وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے سالٹ رینج میں تیتر کے غیر قانونی رات کے شکار کے خلاف سخت کارروائیاں تیز کردی ہیں۔غیر قانونی شکار کیخلاف کارروائیوں کی نگرانی ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجرز رائے زاہد علی کر رہے ہیں۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر اٹک شاہ زیب خورشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات کے گشت کے دوران غیر قانونی طور پر تیتر کے شکار میں ملوث ایک فرد کو گرفتار کیا جبکہ شکار میں استعمال ہونے والی 12 بور بندوق قبضے میں لے لی گئی۔ ملزم پر ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
مزید برآں، براؤن تیتر کے غیر قانونی قبضے پر چالیس ہزار روپے کا اضافی جرمانہ کیا گیا۔
وائلڈ لائف رینجرز نے واضح کیا ہے کہ رات کے وقت، جب تیتر اپنے قدرتی مسکن میں مقیم ہوتے ہیں، ان کا شکار کرنا وائلڈ لائف قوانین کے تحت ایک سنگین جرم ہے۔
رائے زاہد نےعوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی شکار کی سرگرمی دیکھیں یا اس بارے میں مصدقہ معلومات رکھتے ہوں تو فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کی ہیلپ لائن 1107 پر اطلاع دیں۔ قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے والے مخبر کو 10,000 روپے انعام دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں فیلڈ سرگرمیوں کے دوران شکار کے اجازت ناموں، گن ڈاگ لائسنسز، مقررہ حدِ شکار (بیگ سائز) اور اسلحہ کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ ان کارروائیوں کے دوران
306 شکار کے اجازت نامے جاری کیے گئے205 تیتر کے اجازت ناموں کی جانچ کی گئی58 گن ڈاگ لائسنسز چیک کیے گئے89 گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل