Thursday, December 18, 2025
 

پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو شیڈول، خریدار کو کتنے ارب کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی؟

 



قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہوگی، خریدار کو 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہونیوالے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے 23 دسمبر کو بولی کا عمل ہوگا جس میں 51 سے سو فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق نجکاری کے فوری بعد خریدار کو 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی، جبکہ بڈنگ کی لائیو براڈکاسٹ بھی کی جائے گی۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو شامل ہوں گی۔ حکام نے بتایا کہ تمام ڈسکوز کی الگ الگ بولی لگائی جائے گی اور اگلے سال کے وس تک تین کمپنیوں کی نجکاری مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اجلاس میں گدو اور نندی پور پاور پلانٹس سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری پر بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ حکام نے واضح کیا کہ نجکاری نہ ہونے کی صورت میں معاملہ دوبارہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل