Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ محکمے میں بیان حلفی جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں کو تو ڈاک خانہ ہی سمجھ لیا ہے، عدالتوں کا جو حال ہو گیا ہے یہ ڈاک خانہ ہی بن گئی ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا۔
عدالت نے درخواست گزار کو بیان حلفی جمع کرانے کی دوبارہ ہدایت کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل