Friday, December 19, 2025
 

دریائے چناب میں غیر معمولی کمی کے بعد پانی کے بہاؤ میں استحکام آ گیا، وزارت آبی وسائل

 



وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں غیر معمولی کمی کے بعد پانی کے بہاؤ میں استحکام آ گیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے بہاؤ کی سرکاری مانیٹرنگ  کی جارہی ہے، جہاں 10 سے 16 دسمبر کے دوران دریائے چناب میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعلامیے کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 870 کیوسک تک گر گیا تھا جو 10 سالہ تاریخ کا کم ترین بہاؤ تھا جبکہ سیٹلائٹ تصاویر میں بگلیہار ریزروائر کے رقبے میں واضح کمی دیکھی گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے معاملہ انڈس واٹر کمشنر کے ذریعے بھارت کے سامنے اٹھا دیا ہے جبکہ بھارت سے وضاحت طلب کی کیونکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت وہ پانی ذخیرہ نہیں کرسکتا۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق 17 دسمبر سے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں بہتری آنا شروع ہوئی اور بہاؤ 6399 کیوسک تک پہنچ گیا جبکہ 19 دسمبر کو بہاؤ تاریخی حد کے اندر ریکارڈ کیا گیا۔ وزارتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دریائے چناب میں مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی، پاکستان کمشنر برائے انڈس واٹر کے علاوہ دیگر ذرائع کی معلومات غیر مستند ہیں جن سے گریز کیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل