Loading
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق عدالتی عملے نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، جس کے بعد تین بار سماعت ملتوی ہوئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادتیں، ملزمان کا 342 کا بیان اور حتمی دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔ استغاثہ کے جواب الجواب داخل کرانے کے بعد فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل