Loading
سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7 بی میں 4 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 2 سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
سرجانی پولیس نے واردات کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کرلیا جس میں مدعیہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں اور بہوؤں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ گھر کا دورازہ کھلا ہوا تھا کہ اس دوران دوپہر 3 بجے کے قریب 4 ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر ہمیں یرغمال بنالیا اور میری بہوؤں کے پہنے ہوئے 2 طلائی کڑے ، لاکٹ ، بریسلٹ ، انگوٹھی اور میرے گلے سے طلائی چین اور گھر میں رکھا ہوئے دیگر طلائی زیورات اٹھا لیے۔
انہوں نے بتایا کہ لوٹے جانے والے طلائی زیورات کا مجموعی وزن 7 تولہ سے زائد تھا جبکہ ڈاکوؤں نے گھر سے نقدی اور شادی والے لفافے بھی لوٹ لیے اور کچھ نئے کپڑوں کے سوٹ بھی اٹھا لیے۔
انہوں نے کہا کہ واردات کے دوران میرے بیٹوں دانش اور حارث نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے انھیں زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، بیٹوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
مدعیہ کے بیان کی روشنی میں سرجانی پولیس ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ نمبر 1617 سال 2025 بجرم دفعات 394 اور 397 چونتیس کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل