Thursday, April 02, 2026
 

بھارتی اداکارہ کی وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں شرکت پر سوال اٹھ گئے

 



بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ شراوت نے وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جس پر مداحوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔   اس تقریب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ٹرمپ کی جانب سے منعقد کی جانے والی کرسمس پارٹی تھی جس کا انعقاد واشنگٹن ڈی سی میں ہوا۔ اس سالانہ تقریب میں انتہائی محدود اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی چند نمایاں شخصیات کو ہی مدعو کیا جاتا ہے۔ دعوت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملائکہ شراوت نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کے کرسمس ڈنر میں مدعو ہونا ان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں اور وہ اس موقع پر بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے تقریب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی ویڈیوز بھی شیئر کیں، جبکہ سرکاری دعوت نامے کی تصویر بھی مداحوں کو دکھائی۔ یہ پوسٹس سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ کئی مداحوں نے ان کے انداز اور لباس کی تعریف کی، جبکہ بعض صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ انہیں اس خصوصی تقریب کی دعوت کیسے ملی؟۔ واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے تعلقات اب ماضی کی طرح دوستانہ نہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے بہت زیادہ ٹیرف بھی عائد کررکھا ہے ایسے میں ملاکہ شراوت کی ٹرمپ کی تقریب میں شرکت پر بھارت کے جذباتی لوگ اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل