Loading
معروف بالی ووڈ اداکار شیش ودیارتی اور ان کی اہلیہ روپالی بروآہ کو ٹریفک حادثہ گاڑی اُس وقت پیش آیا جب وہ سڑک عبور کر رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں رات گئے دی گوہاٹی ایڈریس ہوٹل کے سامنے پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ اداکار اشیش اور ان کی اہلیہ ہوٹل سے عشایئے کے بعد باہر نکل رہے تھے اور سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار ایونجر موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر ماری۔
حادثے کے نتیجے میں آشیش ودیارتی اور روپالی بروآہ دونوں سڑک پر گر گئے اور انھیں شدید چوٹیں آئی ہیں جب کہ جب کہ موٹر سائیکل سوار کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔
گیتانگر پولیس نے اداکار اشیش اور ان کی اہلیہ سمیت موٹر سائیکل سوار کو بھی شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔
تینوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اداکار اشیش اور ان کی اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
اداکار شیش ودیارتی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں اور خیر خواہوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ٹھیک ہیں۔ روپالی احتیاطاً ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ زخمی موٹر سائیکل سوار کو بھی ہوش آ چکا ہے اور وہ اس کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
اداکار اشیش نے اسپتال کے ایمرجنسی اسٹاف کی جانب سے فوری اور بہترین طبی سہولتوں پر بھی شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل