Loading
بھارتی ٹیم کے مڈل آرڈ بلے باز شریاس ایر کو وجے ہزارے ٹرافی سیزن 2025-26 کے باقی میچز کے لیے ممبئی کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ شریاس کو انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر شرادل ٹھاکر کی جگہ کپتانی سونپی گئی ہے۔
ایونٹ میں گروپ سی میں شامل ممبئی کی ٹیم اپنے آخری میچز جے پور میں ہماچل پردیش (6 جنوری) اور پنجاب (8 جنوری) کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے شریاس ایر نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انجری کے بعد سے کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔
انجری کے باعث ان کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔ البتہ، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کا حصہ ہیں لیکن ان کی حتمی سلیکشن سینٹر آف ایکسیلنس کی جانب سے کلیئرنس کے بعد کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل