Wednesday, January 07, 2026
 

بلدیہ رئیس گوٹھ سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے کیس کا مقدمہ درج

 



سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے بلدیہ رئیس گوٹھ سے برآمد ہونے والے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے بلدیہ رئیس گوٹھ میں سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ چھاپہ مارکاروائی میں خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کا مقدمہ نمبر 3 سال 2026 انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے اور 4/5 ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی کے افسر انسپکٹر ظفر عباس سیال کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے بیان دیا ہے کہ حساس اداروں نے انٹیلیجنس ذرائع نے رئیس گوٹھ حب ریور روڈ پر واقع ایک گھر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے میں بارودی مواد کی اطلاع دی۔  چھاپہ مار کارروائی میں مکان سے دہشت گردوں کی گرفتاری اور بارودی مواد کی برآمدگی بھی عمل میں لائی گئی، دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے 8 ٹیمیں تشکیل دی گئی جبکہ چھاپہ مار کارروائی میں 2 ہزار کلو گرام سے زائد تباہ کن بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مدعی کے مطابق کارروائی کے دوران 30 سے زائد پلاسٹک ڈرمز میں بارودی مواد اور 5 دھاتی گیس سلنڈرز برآمد کیے گیے، گرفتار دہشت گردوں میں جلیل احمد عرف فرید ولد محمد نور ، نیاز قادر عرف کنگ ولد قادر بخش ، حمدان عرف فرید ولد محمد علی شامل ہیں دہشت گردوں نے کراچی سے 35 سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر مکان کرایے پر حاصل کیا تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل