Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ دو الگ الگ مبینہ مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق پہلا مقابلہ عزیزآباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فیڈرل بی ایریا بلاک 8 محمدی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت شیخ امید علی عرف علی عرف اسد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی جہانزیب عرف ماما موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔
دوسرا مبینہ مقابلہ عزیز بھٹی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت 32 سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل