Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جاری اپنی طاقت ور اقتصادی حکمت عملی میں ایک نیا زاویہ شامل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے جو رقم حاصل کرے گا، اسے صرف امریکی ساختہ مصنوعات کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا
جس کا مطلب ہے کہ امریکا نے نہ صرف تیل پر کنٹرول حاصل کر لیا بلکہ وینزویلا کی تجارتی آزادی بھی امریکی منافع کے تابع کر دی ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس نئے معاہدے کے تحت وینزویلا سے 30 ملین سے 50 ملین بیرل تک تیل امریکا کو پہنچایا جائے گا۔
جس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم زرعی مصنوعات، ادویات، طبی آلات اور توانائی کے بنیادی ساز و سامان تک سمیت صرف امریکی مصنوعات کی خریداری میں خرچ ہو گی۔
امریکی انرجی سیکرٹری کریس رائٹ نے بھی واضح کیا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کے تیل کی فروخت کو بے حد تک کنٹرول کرے گا اور تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی دولت امریکا کے زیرِ کنٹرول کھاتوں میں جمع کی جائے گی جس سے امریکا کو معاشی اور سیاسی دباؤ بڑھانے کا موقع ملے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل