Loading
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں یہ کمی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایندھن کی لاگت میں فرق (فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ) کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے نرخ کم کیے گئے ہیں، جس کا مقصد صارفین پر بوجھ کم کرنا اور قیمتوں میں توازن قائم رکھنا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا اور انہیں جنوری کے بجلی بلوں میں اس کمی کا عملی فائدہ ملے گا، تاہم نیپرا نے واضح کیا ہے کہ یہ ریلیف لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، جو پہلے ہی رعایتی نرخوں پر بجلی استعمال کرتے ہیں۔
دوسری جانب نیپرا نے یکم جنوری سے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں 1.79 روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائے گا، تاہم اس فیصلے کا طلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل