Friday, January 09, 2026
 

امریکا کا گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ منصوبہ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کی خریداری کے ممکنہ منصوبوں پر غور جاری ہے۔ گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔ اس کی جغرافیائی پوزیشن اور وسائل اسے عالمی توجہ مرکز بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ گرین لینڈ کو خریدنے کے امکان پر باضابطہ غور کر رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کی خریداری کا خیال ایک فعال موضوع ہے اور اس پر بات چیت ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ڈنمارک سے گرین لینڈ خریدنا چاہتا ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق امریکی حکام یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ وہ گرین لینڈ کے ہر باشندے کو 10,000 سے 100,000 ڈالرز تک ادائیگی پیش کر سکتے ہیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے یا وہ امریکا کے ساتھ مل جانے پر غور کریں۔ بعض سرکاری بیانات میں ملٹری آپشنز کو بھی ’ہمیشہ ایک امکان‘ کے طور پر کہا گیا ہے لیکن امریکی حکومت نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ اس پر عمل کرے گی یا نہیں۔ تاہم عالمی برادری اور خاص طور پر ڈنمارک نے اس خیالی فوجی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل