Loading
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میری ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کیلیے مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی نے ملتان سلطانز کے مستقبل کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محسن نقوی پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے معاملات پی سی بی خود دیکھے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے ملتان سلطانز کے سابقہ مالک کا نام لیے بغیر کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید ہورہی تھی کہ ٹیم خسارے میں ہے تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے سب کو دکھائیں گے کہ کتنا منافع ہے پھر اس کے بعد ٹیم نیلام کریں گے۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھ پر گزشتہ آدھے گھنٹے میں دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا ہے کہ ملتان سلطانز کو بھی بیچ دیں جس پر سلمان نصیر نے کہا کہ میں ابھی اور دباؤ ڈالوں گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہم ایک سال ملتان سلطانز کے معاملات چلائیں اور اسے منافع میں چھوڑیں لیکن حتمی فیصلہ پوری ٹیم نے کرنا ہے۔
Breaking news on Multan Sultans: there was pressure to sell it today on auction socially when 2-3 parties more wanted to pay upto 182CR.
However @MohsinnaqviC42 @salnaseer decided not to sell as a challenge to show those who said it’s not profitable business and kept crying for… pic.twitter.com/75Wgx6CQ62
— Syed Majeed (@Cricket_Plus_US) January 8, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل