Friday, January 09, 2026
 

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق وزیر تعلیم کی وضاحت

 



پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کر دی۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام اسکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔ تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا لہٰذا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع نہیں کی جا رہی۔ وزیر تعلیم نے چھٹیوں میں اضافے کی تردید اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا تھا جس پر وزیر تعلیم کو وضاحت دینا پڑی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل