Saturday, January 10, 2026
 

پاک امریکا 13 ویں مشترکہ  انسداد دہشت گردی فوجی مشقوں  کا آغاز

 



پاک امریکا 13ویں مشترکہ فوجی مشقوں Inspired Gambit-2026 کا  آغاز ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہو رہی ہیں۔ 2 ہفتوں  پر محیط یہ مشقیں  کاؤنٹر ٹیررازم ڈومین میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان اور امریکا کے فوجی دستے شامل  ہیں۔ آئی ایس پی آر کےمطابق افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کے اشتراک کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو بڑھانا ہے۔ اسی طرح موثر انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے ضروری حکمت عملیوں، تکنیکوں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا بھی اس کے مقاصد میں شامل ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مشترکہ مشقوں میں شہری جنگ کے دوران نشانہ بازی کی مہارتوں کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے آپریشنل نظریات اور بہترین طریقوں کو سمجھنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ اس طرح کی مشترکہ تربیتی مشقیں ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے، پیشہ ورانہ فوجی معیار کو بہتر بنانے اور انسداد دہشت گردی کے پیچیدہ ماحول میں کام کرنے کے لیے دونوں افواج کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں اہم ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ Inspired Gambit-2026 فوجی مشقیں امن و استحکام کی مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور امریکا کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل