Saturday, January 10, 2026
 

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، مختلف شہروں سے 5 ملزمان گرفتار

 



اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 6 کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  کاروائیوں میں 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد مالیت کی 63.18 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ انڈسٹریل ایریا لاہور  کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس اور 325 گرام وزنی 660 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں،  گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ حیات آباد ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی سے 36 کلو گرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو  گرفتار کرلیا گیا۔ کسٹم چوک پشاور کے قریب ہیٹر میں چھپائی گئی 1.5 کلو گرام آئس اور 1.2 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بیساکھی میں چھپائی 1.5 کلو گرام آئس اور 100 گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔  یادگار چوک لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 20.16 کلو گرام وزنی 28800 والیم گولیاں برآمد ہوئیں۔ شپنگ ایریا کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 106.4 کلو گرام وزنی 364800 والیم گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل