Loading
ایس آئی ایف سی کی مربوط سہولت کاری کی بدولت پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک 21,668 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئیں۔ پاکستان میں نئی کمپنیوں کے اندراج سے معیشت میں 30.7 ارب روپے کا پیڈ اپ کیپٹل شامل ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔
ایس ای سی پی میں 279,724 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ملکی کاروباری منظرنامے میں نئی تحریک و ترقی کی علامت ہے، آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 4,277 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا، تجارتی شعبہ میں 2,997، سروسز میں 2,686 اور ریئل اسٹیٹ میں 2,031 کمپنیاں شامل ہیں۔
رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان برقرار رہا، 731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 524 نئی کمپنیوں کے ساتھ 1.26 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔
چین، برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، ، ویتنام، امریکہ اور یو اے ای سمیت متعدد ممالک کی کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کرائی، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 71 فیصد حصے کے ساتھ چین سرفہرست ہے جو پاکستان میں بڑھتے کاروباری اعتماد کا واضح مظہر ہے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن پاکستان کے کارپوریٹ فریم ورک میں پائیدار اعتماد اور ٹیکنالوجی و سروسز شعبوں میں ترقی کی عکاس ہیں، ایس آئی ایف سی کی جدت پسند اور فیصلہ کن معاونت صنعتی ترقی کو نئی رفتار دے رہی ہے اور پاکستان کے صنعتی شعبہ کو عالمی معیار پر استوار کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل