Saturday, January 10, 2026
 

کراچی میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان، سردی کب تک جاری رہے گی؟

 



شہر قائد میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے جب کہ ماہرین نے سردی کی شدت کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت دوسرے روز بھی سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیر حیدر لغاری کے مطابق سردی کی موجودہ لہر منگل تک برقرار رہ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافہ حالیہ مغربی بارشوں کے نظام کے زیر اثر ہوا ہے، کیونکہ قدرتی عمل کے نتیجے میں مغربی سسٹم کے عقب میں سرد ہوائیں موجود ہوتی ہیں۔ امیر حیدر لغاری نے بتایا کہ سسٹم کے مکمل اخراج کے بعد سائبیرین ہوائیں فعال ہو جاتی ہیں جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی محسوس کی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں آئندہ 10 روز تک بارش کے کسی نظام کے اثرانداز ہونے کی توقع نہیں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل