Saturday, January 10, 2026
 

نجی کمپنی کا ملازم واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا 

 



شادمان پولیس کی کارروائی میں واردات کا ڈرامہ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نجی کمپنی میں بطور کیشئر ملازمت کرتا تھا۔ ملزم نے کولیکشن کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کی۔ ملزم نے بتایا کہ 2 افراد شادمان مارکیٹ کے قریب رقم اور موبائل گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ ایس ایچ او شادمان کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے ایس ایچ او شادمان شہزاد نعیم و ٹیم کو شاباشی دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل