Loading
سپریم کورٹ کے 3 افسران کے خلاف سنگین انتظامی کوتاہیوں پر کارروائی کی گئی۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سنگین انتظامی کوتاہی کے مرتکب تینوں افسران کا تعلق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے ہے۔ چیف جسٹس نے انکوائری کے بعد سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2015کے تحت سزائیں سنائیں۔
اعلامیے کے مطابق اینٹی کرپشن ہاٹ لائن پر ملنے والی شکایت کے بعد غیر شفافیت سامنے آنے پر لاہور رجسٹری اہلکار کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل