Sunday, January 11, 2026
 

بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

 



بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میزورم سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سابق رانجی ٹرافی کرکٹر لعل ریموراتا میچ کے دوران اچانک گرنے کے بعد چل بسے۔ واقعہ خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین پر گرنے کے بعد کرکٹر کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ کرکٹر لعل ریموراتا وینگھنوائی رائڈرز کرکٹ کلب (وی آر سی سی) کی نمائندگی کر رہے تھے جن کا مقابلہ چاونپوئی کرکٹ کلب سے تھا۔ انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے احتراماً تمام طے شدہ میچز منسوخ کر دیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل