Loading
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جین زی ہی طاغوتوں کو چیلنج کر سکتی ہے۔
پی سی ہوٹل لاہور میں الخدمت یوتھ گیدرنگ 10 (AYC10) ’’سربلند‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ میرے سامنے وہ نسل ہے جس نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے، لوگوں کی خدمت کیلئے بہترین انسان ہی بہترین ہوتا ہے، ہم ایک امت ہیں جس کے چیلنجز اور خوشیاں مشترک ہیں، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ہے، تینوں نسلوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو آگے بڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے طاقت حاصل کرکے فلسطین پر قبضہ کیا اور 80 ہزار لوگوں کو شہید کردیا، کرسمس کے موقع پر بھارت میں گرجوں میں جاکر بدتہذیبی کی گئی، اگر یہ سب پاکستان میں ہوتا تو ہمارا داخلہ ہی بند کردیا جاتا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا جب چاہوں جیسے چاہوں گا قبضہ کروں گا جو خدا کا لہجہ ہے، انسانیت یرغمال بنی ہوئی ہے، طاغوتوں کو چیلنج جنریشن زی ہی کر سکتی ہے، سوشل میڈیا پر جنریشن زی خود سوال کرتی ہے کیوں مغرب ظلم کررہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے، ٹرمپ نیتن یاہو کا ساتھ تو دے رہا ہے لیکن نوجوان نسل پوچھ رہی ہے انسانیت کو کیوں پامال کیا جا رہا ہے، ظلم کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دینا ہوگا تاکہ انسانیت کو بچایا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل