Sunday, January 11, 2026
 

کراچی میں شدید سردی، درجہ حرارت 8 ڈگری تک پہنچ گیا، مزید کمی کا امکان

 



کوئٹہ کی سرد ہوائیں داخل ہونے کے بعد کراچی میں درجہ حرارت 7.9 تک گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرمیں کوئٹہ(بلوچستان) کی جانب سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق اگلے48 تا 72 گھنٹوں کےدوران شہرکا موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔ ہفتےکی صبح دوسرے روزبھی شہرکا کم سے کم پارہ 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتوار کو کم سے کم پارہ 8 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ پیرسےدرجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کےعلاوہ اس میں معمولی اضافےکا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شمال مشرقی سمت سےچلنے والی ہواوں کی رفتار27 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں سردی کی موجودہ لہر13جنوری تک برقراررہ سکتی ہے، جس کےبعد ہواوں کی رفتارمیں کمی درجہ حرارت میں قدرے اضافے کے بعد موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے موجودہ سردی کی لہرکے دوران شہریوں کواحتیاطی تدابیراختیارکرنے کا مشورہ دیا ہے،خصوصا صبح و رات کے وقت گرم ملبوسات کویقینی بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ کئی روزسےجاری سردی کی لہرکی وجہ سے شہریوں کی جانب سےسوپ، یخنی اوردیگرگرم مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل