Loading
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری پر کام کا آغاز کر دیا۔
کراچی بندرگاہ پر بذریعہ ریل مال برداری کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے کنٹینروں کا رش معمول ہے اور ترسیل کے نظام میں سست روی معاشی سرگرمیوں پر بھی منفی ڈال رہی ہے۔
ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری کی تعمیر ان مسائل کا دیرپا حل ہے۔
ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی اور ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان احمد بن سولیم مہمانِ خصوصی تھے۔
این ایل سی منصوبے کو 400 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے مختلف مراحل میں مکمل کرے گا۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ چار ماہ میں مکمل ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل