Loading
وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسہ کرنا ہوگا اور انہیں اس کے لیے ہم سے جو تعاون چاہیے اس کیلیے ہم تیار ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا کہ انہیں باغ جناح میں جلسے کی اجازت ہے اور وہ وہاں جلسہ کر سکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی باغ جناح میں موجود تھے اور ہم نے خود پی ٹی آئی قیادت کو بتا دیا تھا کہ وہ جلسہ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد سڑک پر جلسہ کی بات کرنا مناسب طرزِ عمل نہیں۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کو جس نوعیت کے تعاون کی ضرورت ہو، حکومت اس کے لیے گراؤنڈ میں جلسہ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنا ہوگا، باغ جناح کا مطالبہ پی ٹی آئی نے خود کیا تھا، باغ جناح وفاق کے پاس ہے، اس لئے اجازت نامے سے متعلق رسمی کارروائی میں تاخیر ہوئی، پی آئی جو بھی سپورٹ چاہیے ہم تیار ہیں۔
وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ سڑک پر جلسہ کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ اس سے عوام کو بہت زیادہ اذیت کا سامنا کرنا ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل