Loading
سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی کی اپنے داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باربی کیو پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین آفریدی کے ہمراہ باربی کیو پارٹی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں، تصاویر میں دونوں کرکٹرز کو سرد موسم میں باربی کیو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں خاندانی ماحول اور باہمی قربت نمایاں نظر آئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
https://www.facebook.com/ShahidAfridiOfficial10/posts/warta/1419345799559944/
شاہین شاہ آفریدی اس وقت گھٹنے کی انجری کے باعث ری ہیب کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے بولنگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
شاہین کی صحت یابی اور شاہد آفریدی کے ساتھ ان کے خوشگوار لمحات کی یہ تصاویر مداحوں میں خاصی مقبول ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل