Loading
ایران کے اٹارنی جنرل محمد موحدی آزاد نے ملک بھر میں جاری حکومت مخالف احتجاج میں حصہ لینے والوں کے لیے سخت انتباہ جاری کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاج میں شریک ہر شخص اللہ کا دشمن ہے۔
ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے اپنے بیان میں انھوں نے خبردار کیا کہ ایرانی قانون میں دشمنان خدا‘ کو سزائے موت تک لے جانے والی سنگین دفعات موجود ہیں۔
اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ صرف مظاہروں میں حصہ لینے والے ہی نہیں بلکہ ‘فسادیوں’ کی مدد کرنے والے بھی اسی الزام کے تحت مقدمات کا سامنا کریں گے۔
انہوں نے استدعا کی ہے کہ استغاثہ جلد از جلد بغیر کسی نرمی کے مقدمات درج کرے، مقدمے کو ثابت کرنے اور فیصلہ کن کارروائی کے لیے تیار ہو جائے۔
یاد رہے کہ ایران میں 28 دسمبر 2025 سے ملکی کرنسی کی قدر میں کمی، بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی معاشی مشکلات کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
جس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاج کا یہ سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک شہر سے دوسرے شہر میں پھیلتا جا رہا ہے۔
ملک کے 31 صوبوں اور درجنوں شہروں میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی ہے جس میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مظاہرین کو ملک دشمن عناصر قرار دیتے ہوئے طاقت کے استعمال کی حمایت کی تھی۔
ایرانی چیف جسٹس نے بھی کہا کہ مظاہرین کے خلاف قانونی کاروائی میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل