Sunday, March 15, 2026
 

اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، کوئی اور نہیں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں، شیر افضل مروت

 



رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، کوئی اور نہیں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ ایسے پوائنٹ تھے جس میں این سی سی آئی اے نے انٹیلی جنس ایجنسی کا نام لے کر چھاپہ مارا، وہاں سے لیپ ٹاپ سمیت ساری اشیاء اٹھا کر لے گئے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، ایک ڈکیٹی کا میں نے وزیر صاحب کو بتایا،  ڈکیتی پولیس والے کر رہیں، تھانے دار نے دو کروڑ روپے واپس کیے، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اسلام آباد میں انٹیلیجنس ایجنسی کا نام استعمال کر کے چھاپا مارا۔ سیکٹر آئی نائن میں چھاپا مار کر لوگوں کو گرفتار کیا، سارا فرنیچر اور سامان چوری کر کے لے گئے، یہ ڈاکو ہیں یا افسران ہیں ، اسلام آباد میں 41 جگہوں پر ناکے ہیں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل