Saturday, March 14, 2026
 

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 



کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو علیحدہ علیحدہ مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میں کشمیر روڈ کٹ کے قریب پیش آیا جہاں گشت پر موجود پولیس ٹیم کا مشتبہ ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت عامر زیب عرف شینا ولد گل زیب خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا جبکہ اس کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ لیاقت آباد کے علاقے تین ہٹی ندی کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت حنین اور حارث کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل