Thursday, January 15, 2026
 

بنگلادیشی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ، بی پی ایل کا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ

 



بنگلادیشی کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے باعث بی پی ایل کا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں چٹوگرام رائلز اور نوخالی ایکسپریس کے درمیان میچ مقررہ وقت گزر جانے کے باجود شروع نہیں ہوسکا ہے۔ دونوں ٹیمیں ابھی تک اسٹیڈیم نہیں پہنچی ہیں۔ یہ صورتحال ملک بھر میں کرکٹ کی تمام سرگرمیوں کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ The Bangladesh cricket crisis deepens: The first BPL match today - between Chattogram Royals and Noakhali Express - has been delayed after both teams did not arrive at the venue for the toss Follow the story: https://t.co/mzRjJeiasB pic.twitter.com/OjPEaXB2bH — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 15, 2026 گزشتہ روز بنگلادیشی کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نجم الاسلام کے تمیم اقبال کے خلاف بیان کے بعد بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ نجم الاسلام نے بنگلادیشی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق تمیم اقبال کے بیان پر ردعمل میں انہیں ’بھارتی ایجنٹ‘ کہا تھا جس پر کھلاڑیوں نے ان سے استعفیٰ کے مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بائیکاٹ کے باعث نہ صرف یہ میچ متاثر ہوا ہے بلکہ آئندہ شیڈول میچز پر بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا، تاہم ذرائع کے مطابق معاملے کے حل کے لیے بی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل