Thursday, January 15, 2026
 

دھرندر کے گانوں پر ناچنے والی قوم بشریٰ آپا کی ’بندیا‘ پر ناراض ہوگئی، شمعون عباسی کا طنز

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ہمہ جہت فنکار شمعون عباسی ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ 1990 کی دہائی میں کیریئر کا آغاز کرنے والے شمعون عباسی نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری پر ہونے والی تنقید پر سوشل میڈیا صارفین کے خلاف طنزیہ انداز میں رائے دی۔ شمعون عباسی خاص طور پر منفی کرداروں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس وقت وہ ڈرامہ ’میری زندگی ہے تُو‘ میں فاریہ کے والد کے کردار پر داد سمیٹ رہے ہیں۔ ان کے دیگر نمایاں ڈراموں میں نورپور کی رانی، بختاور اور دستک شامل ہیں، جبکہ جنّ کی شادی اُن کی شادی کی کہانی بھی انہوں نے تحریر کی۔ حال ہی میں شمعون عباسی نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی معاشرے کے دوہرے معیار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکارہ کے ڈرامے کے کردار کے مطابق حلیے پر غیر ضروری شور مچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بشریٰ انصاری پر ہونے والی تنقید کو منافقت قرار دیا اور کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو برسوں سے بالی ووڈ کو پسند کرتا آیا ہے، وہ ایک علامتی بِندیا پر ناراض ہو گیا ہے۔ شمعون عباسی نے صارفین پر تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ نے اس قوم کو ناراض کردیا جو پچھلے دو ماہ سے دھرندھر کے گانے پر بلاتفریق ناچ رہی ہے۔         View this post on Instagram                       واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے اپنے نئے ڈرامے کے کردار کے مطابق ہندو خاتون کے گیٹ اپ میں تصویر شیئر کی تھی، جس پر انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔         View this post on Instagram                       بعض ناقدین کو خود بشریٰ انصاری نے کرارا جواب بھی دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل