Thursday, January 15, 2026
 

دل دہلا دینے والا واقعہ، اسپورٹس ہاسٹل سے دو طالبات کی لاشیں برآمد

 



کیرالہ کے ضلع کولم میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) کے ہاسٹل سے دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں لڑکیاں ہاسٹل میں کھیلوں کی تربیت حاصل کر رہی تھیں اور انہیں پنکھے سے لٹکی ہوئی حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے لڑکیوں کی شناخت سینڈرا (17 سال)، ضلع کوژیکوڈ، اور ویشنوی (15 سال)، ضلع ترواننت پورم کے طور پر کی ہے۔ پولیس کے مطابق سینڈرا بارہویں جماعت کی طالبہ تھی اور ایتھلیٹکس کی تربیت لے رہی تھی، جبکہ ویشنوی دسویں جماعت کی طالبہ تھی اور کبڈی کی کھلاڑی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔ پولیس ہاسٹل کے دیگر طلبہ اور وارڈنز سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل