Thursday, January 15, 2026
 

احتجاجی لہر تھم گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مکمل امن رہا، ایران

 



ایران کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں بتدریج کمی آ رہی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں کہا کہ تہران سمیت ملک بھی میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ بند ہو گیا ہے، اور امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حالات معمول پر آ گئے ہیں، جبکہ سڑکوں اور بازاروں میں معمول کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں۔ وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ جون جیسے مذموم مقاصد کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے اور بدامنی پھیلانے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی قوم کے اعتماد کو متنزل کرنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کے بھیس میں بعض دشمن بھی موجود تھے جن کا مقصد ہی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنا تھا تاکہ ملک میں انارکی اور انتشار پھیلے، انہوں نے پراعتماد انداز میں کہا کہ ملک دشمن عناصر نے مظاہرین کی صفوں میں رہ کر پولیس پر فائرنگ کی اور انہیں زندہ جلایا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ یورپی مالک سمیت امریکا سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں، امریکا کبھی بھی ہمارے لیے قابل اعتبار نہیں رہا لیکن ہمارا فلسفہ آج بھی جنگ کے بجائے سفارتکاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل