Loading
لاہور کار سوار شہری کو ناکے پر روکنا شفیق آباد پولیس کو مہنگا پڑ گیا، شہری کی شکایت پر پولیس افسران حرکت میں آ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے رات گئے ناکے پر کار سوار شہری کو چیکنگ کے لیے روکا۔
گاڑی سے پسٹل برآمد ہونے پر اہلکار شہری کو تھانے لے گئے اور پسٹل کا لائسنس منگوانے پر کار سوار شہری کو رہا کر دیا گیا۔
شہری کی شکایت پر ایس ایچ او عاصم حمید، اے ایس آئی اور 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس لائنز پیش کیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات تاحال جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل