Thursday, January 15, 2026
 

انوشے اشرف کی نادیہ خان کی مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل  

 



پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف کی جانب سے ٹی وی میزبان واداکار نادیہ خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ معروف پاکستانی میزبان واداکارہ انوشے اشرف میوزک چینلز پر وی جے کے طور پر بھی شہرت حاصل کرچکی ہیں جب کہ وہ ان کا شمار پاکستان کے ابتدائی وی جیز میں بھی ہوتا ہے جو ناظرین کو موسیقی سنانے، ٹرینڈنگ موضوعات پر گفتگو کرنے اور دلچسپ کہانیاں شیئر کرنے کے ذریعے محظوظ کرتی رہیں۔  علاوہ ازیں، انوشے اشرف چنار گھاٹی، صحرا میں سفر، ٹوپی ڈرامہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور ساتھ ہی چائے، ٹوسٹ اور ہوسٹ جیسے ٹی وی شوزکی میزبانی کے باعث بھی جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انوشے اشرف نے ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نادیہ خان کا مذاق بھی اُڑایا اور اس بات پر بھی گفتگو کی کہ وہ میڈیا اور سوشل میڈیا دونوں پر خود کو کس طرح ریلیونٹ رکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے طریقوں سے متعلق میزبان عدنان فیصل کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی وہی کرنا چاہیے جو نادیہ خان کرتی ہیں، میں بھی کسی بھارتی سے ملوں گی اور اُس پر چیخوں گی جیسے وہ کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اونچی آواز میں پوچھوں گی، ‘کیا تم بھارتی ہو، تم پاکستان سے نفرت کیوں کرتے ہو،’ اگلے دن میں ہر جگہ وائرل ہو جاؤں گی۔ چند ماہ قبل، گلوکارہ طلحہ احمد کی جانب سے ایک کنسرٹ کے دوران بھاتی پرچم لہرانے پر نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں ان پر شدید تنقید کی تھی اور ان کی ٹرولنگ کی تھی، اور نادیہ خان کا وہ کلپ وائرل ہوگیا تھا۔ انوشے اشرف نے عدنان فیصل سے نادیہ خان کے عوامی تاثر کے بارے میں بھی رائے پوچھی جس پر عدنان فیصل نے جواب دیا کہ نادیہ خان کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے اور وہ ہر قسم کے فالوورز کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ عدنان فیصل نے انوشے اشرف کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنا ذاتی کانٹینٹ بنانا شروع کریں اور ڈیجیٹل میڈیا پر زیادہ متحرک ہوں تاکہ نظر آئیں اور وائرل ہو سکیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل