Loading
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا ہے۔
عدالت نے سی ڈی اے سے درختوں کی کٹائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد نوید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مدثر لطیف عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی حدود میں قواعد و ضوابط کے خلاف درختوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔ درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہے جو خطرناک ہے۔
عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرلیا اور استفسار کیا کہ آپ کیوں درخت کاٹ رہے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر پیراوائز جواب اور تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت2 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل