Loading
شہر قائد میں مضرِ صحت گوشت فروخت کرنے والے گروہ کے اہم کارندے کو میمن گوٹھ پولیس نے بروقت کارروائی میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے میمن گوٹھ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے مردہ جانور برآمد کیا گیا یہ گوشت شہریوں سمیت مختلف ہوٹلوں کو فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔
پولیس نے مضرِ صحت گوشت کی ترسیل میں استعمال ہونے والی پِک اَپ سوزوکی کو بھی ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت فیض محمد ولد شفیع کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مردہ جانوروں کا گوشت مختلف علاقوں میں شہریوں اور ہوٹلوں کو فروخت کرنے میں ملوث تھا۔
گرفتار ملزم کا نام پولیس کی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل تھا۔ملوث نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل